انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بابراعظم کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی تنزلی کا شکار ہوئے ہیں ۔
آئی سی سی رینکنگ میں بیٹنگ کے شعبے میں پہلی پوزیشن بھارت کے سوریا کمار یادیو نے سنبھال رکھی ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے اور پاکستان کے محمد رضوان تیسری پوزیشن پر ہیں ۔سابق کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے لیکن ٹیم کو کامیابی نہیں دلوا سکے ، انفرادی کارکردگی کی بنیاد پر ان کی ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں ایک درجے بہتری ہوئی ہے اور وہ 763 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ان کے بعد ایڈن مارکرم پانچویں ، جیسوال چھٹی پوزیشن پر ہیں ۔
ٹا پ ٹین ٹی ٹوینٹی باولرز میں پاکستان کا کوئی گیند باز شامل نہیں ہے ، انگلینڈ کے عادل رشید پہلے ، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین دوسرے نمبر پر ہیں، وانند وہسارا نگا اور مہیش تھیکشانا دودرجے ترقی کے بعد تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں ۔حارث روف ایک درجہ بہتری کے بعد 15 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ ٹی ٹوینٹی کپتان شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 24 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔
آل راونڈرز کی فہرست میں صرف شاداب خان ہی ہیں جو 10 ویں پوزیشن پر ایک درجہ تنزلی کے بعد پہنچ گئے ہیں جبکہ شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں ، دوسرے پر محمد نبی، تیسرے پر ایڈن مارکرم اور چوتھے پر سکندر رضا براجمان ہیں ۔