نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنےبیان میں کہا پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں،انتخابات کرانا آئینی ذمے داری ہے،نگران حکومت خوش اسلوبی سے ذمے داری انجام دے گی۔
نگران وزیراعظم کا سی این بی سی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو انتخابات میں ووٹ ڈالنےکا موقع فراہم کرنا ہماری ذمے داری ہے،الیکشن کےبعد عوام کےمنتخب نمائندے5سال حکومت کریں گے۔تنقید کا حق ہےلیکن عدالتوں کو فیصلہ کرنےدیاجائے۔
نگران وزیراعظم نےمزید کہا پہلے یہ لوگ کہتےتھےکہ الیکشن نہیں ہوں گے،پاکستان میں میڈیا مغرب کےمقابلے زیادہ آزادہے،عام انتخابات کےدوران عالمی مبصرین بھی پاکستان آئیں گے۔
انہوں نےکہاآئی ایم ایف کی شرائط پوری کررہےہیں،11جنوری کوآئی ایم ایف بورڈ نے دوسری قسط کی منظوری دی،معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے، ریونیو جنریشن پر مزید توجہ دینےکی ضرورت ہے۔
افغانستان سے امریکی اورنیٹوانخلاکےبعدپاکستان کومشکلات کا سامناکرناپڑا،غیر ریاستی عناصرریاست اورخطےکیلئےچیلنج ہیں،پاکستان کودرپیش چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں، پاکستان کومعاشی اورسیاسی طورپرمستحکم کرنےکی ضرورت ہے۔