نفری کی قلت کے باعث الیکشن کمیشن کے سکیورٹی ایس ای او پیز لاہور پولیس کیلئے چیلنج بن گئے۔
لاہورمیں پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی کیلئے دوسرے اضلاع سے نفری بلوانے پر غور جاری ہے جبکہ پولیس نے پاک فوج اور رینجرز سے بھی مدد مانگ لی۔
پولیس حکام کے مطابق لاہور میں 4300سے زائد پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے،18 ہزار سے زائد نفری دیگر اضلاع سے مانگی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس پولنگ سٹیشن پر6 پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی مانگی ہے۔
حکام کے مطابق الیکشن کمیشن کو حساس پولنگ اسٹیشنزپر5،سی کیٹیگری کے پولنگ اسٹیشن پر 4اہلکار تعینات کرنے کا فارمولا دیا ہے۔