اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر2023 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 16 کروڑ ڈالرز جبکہ مجموعی طور پر ایک سال کے دوران ایک ارب 61 کروڑ ڈالرز جمع کرائے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دسمبر 2023 میں 10 ہزار 182 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے جبکہ صارفین کی جانب سے ان اکاؤنٹس میں 16 کروڑ ڈالرز کی رقم جمع کرائی گئی۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 2023 میں 1 لاکھ 39 ہزار 898 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 2023 کے دوران 1 ارب 61 کروڑ ڈالرز جمع کرائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 سے دسمبر 2023 تک 6 لاکھ 51 ہزار 57 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے۔ ستمبر 2020 سے دسمبر 2023 تک 7 ارب 19 کروڑ ڈالرز جمع کرائے گئے۔ دسمبر2023 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 1.53 ارب ڈالرز واپس بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2023 تک 4.44 ارب ڈالرز مقامی سطح پر استعمال ہوئے۔ دسمبر 2023 کے اختتام پر واجب الادا ڈپازٹس 1.21 ارب ڈالرز ہیں۔