نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 کے لئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا جس کے لئے قومی سکواڈ میں تین اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ عباس آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے باہر
فاسٹ باؤلر اسامہ میر، آل راؤنڈر عامر جمال اور فاسٹ باؤلر عباس آفریدی تیسرے ٹی 20 کے لئے اعلان کردہ سکواڈ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرے میچ کے بعد عباس آفریدی پیٹ کے مسل میں اسٹرین کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے وہ تیسرے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے تاہم، میڈیکل پینل کی جانب سے کیے گئے سکین میں انہیں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں۔ کیویز کپتان کین ولیمسن پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر
ٹیم انتظامیہ کی جانب سے تینوں کھلاڑیوں کی جگہ آل راؤنڈر محمد نواز، وسیم جونیئر اور زمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ سکندر رضا نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
یاد رہے کہ ٹی 20 سیریز کے آغاز سے قبل ایک پریس کانفرنس میں قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز میں سب کھلاڑیوں کو موقع دینے کی کوشش کی جائے گی اور اس کا مقصد ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے مضبوط سکواڈ تیار کرنا ہے۔