پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز کے بعد اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز کے بعد اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار ہے اور دوران ٹریڈنگ 65 ہزار کی حد دو مرتبہ بحال ہوکر برقرار نہ رہ سکی۔
ہنڈریڈ انڈیکس220 پوائنٹس بڑھ کر 64 ہزار 845 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ آئل اینڈ گیس اور پاورکمپنیز کےبلوچپس شیئرز میں خریداری کا رجحان ہے۔
قبل ازیں کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا تھا اور 65 ہزار کی حد بحال ہوگئی تھی۔