کوئٹہ کے شہریوں نے حکومت کی جانب سے چمن میں پاک افغان بارڈر پر پاسپورٹ کے نفاذ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
پاسپورٹ کے نفاذ کے خلاف چمن میں جاری دھرنے کے حوالے سے کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بارڈرز اس لیے بنائے جاتے ہیں کہ ایک ملک میں قانونی طور پر جایا جا سکے۔ پاکستان کی جانب سے جو ایکشن لیا گیا ہے یہ ہماری حفاظت کے لیے ہے۔
عوامی حلقوں کے مطابق دنیا میں کسی ملک میں بھی آپ چلے جائیں آپ کو بغیر ویزا یا پاسپورٹ کے داخل نہیں ہونے دیا جاتا، جو لوگ قانونی طریقے کو ختم کرنے کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں یہ بالکل بے وقوفی ہے۔ یہ لوگ اپنے وقت اور روزگار کو تباہ کر رہے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کے حالات بہت حساس ہیں اور اس وقت میں ایسے اقدام بہت مثبت اور ضروری ہیں، اس اقدام پہ دھرنا نہیں ہونا چاہیے اور قانونی طریقے سے اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔
عوام کا کہنا ہے کہ بارڈر لگانے کا مقصد ہی یہ ہے کہ یہ ہماری حدود ہے اور اس حدود سے نہ تو ہم نے خود باہر جانا ہے نہ کسی اور کو اندر آنے دینا ہے۔