بلوچستان کی ترقی کےلئے ویژن بلوچستان 2030ء کے تحت صوبے میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔
پاک فوج اور حکومت پاکستان نے ضرورت وقت کے تحت بلوچستان میں طویل عرصے سے جاری محرومیوں کے خاتمے کے لئے مختلف شعبہ جات میں جامع حکمت عملی کے تحت تیزی سے کام کیا اور آج بلوچستان ملکی ترقی میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔
صوبہ بلوچستان کا شمار ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں ایک پسماندہ صوبہ کے طور پر کیا جاتا تھا لیکن اب خصوصی طور پر ویژن بلوچستان 2030ء کے تحت کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ خوشحال بلوچستان کے اس پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے جس کا مقصد صرف مستحکم بلوچستان ہے۔
آج ویژن بلوچستان 2030ء کی بنیاد پر صوبے پر نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ واقعی بلوچستان ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے، بلوچستان میں جاری منصوبے کے تحت کمیونیکیشن انفراسٹرکچر، ڈیموں کی تعمیر، پانی کی قلت کو دور کرنے سمیت دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔
پروگرام کے تحت کوئٹہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیک سینٹر، گوادر اسپتال، آواران، ژوب، خضدار اور پنجگور میں صحت عامہ کی بہترین سہولیات ان تمام منصوبوں میں سرفہرست ہیں۔ آج بلوچ نوجوانوں کی سیکورٹی فورسز میں شمولیت ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔
ملک دشمن عناصر صوبہ بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں تاہم پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے تمام عزائم کیخلاف ہر دم سینہ سپر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں ملکی ترقی کی لیے کوششیں جاری رہیں گی۔