کراچی میں بن قاسم تھانے کی حدود میں سرکاری لائن سے تیل چوری کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بن قاسم تھانہ کی حدود میں سرکاری لائن سے تیل کی چوری پکڑی گئی، ملزمان نے سرکاری ڈیزل کی لائن سے چوری کیلئے کلپ لگایا ہوا تھا۔
واقعے کے انکشاف کے بعد کمپنی ملازم کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں مقدمہ میں عبدالوہاب،جاوید،حسن جتوئی نامی افراد نامزد کیے گئے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے سرکاری ڈیزل کی لائن سے چوری کیلئے کلپ لگایا ہواتھا، ملزم جاوید اور حسن نے کوئلے کیلئے گوادم کرایہ پر لیا،پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ گزشتہ سال بھی بن قاسم اور محلقہ علاقوں میں تیل چوری کے مقدمات درج ہوئے تھے۔