نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ورلڈ اکنامک فورم کے 54 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے 15 تا19 جنوری 2024 کو ڈیووس، سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم سے ’’ ٹریڈ ٹیک ٹریلین ڈالر پرامس‘‘ کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عالمی تنازعات سے بچانے ، بین الاقوامی نظام پر اعتماد کی بحالی اور اقتصادی مشکلات سے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ اہم تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کئی حکومتی اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتوں کے علاوہ ’’ انویسٹ ان پاکستان‘‘ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔