اسلام آباد پولیس نے علامہ مسعود الرحمان کے قتل میں ملوث چار ملزمان کی شناخت کرلی۔
علامہ مسعود الرحمان کے قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، وفاقی پولیس کی جانب سے ایک فوٹیج کی مدد سے قتل میں ملوث چار ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلنگ میں ابتدائی طور پر 4 ملزمان ملوث نکلے جن کا تعلق ایک مذہبی کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو ایک فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی شناخت ممکن ہوئی، ملزمان نے راولپنڈی سے علامہ مسعود الرحمان کا پیچھا کیا، 2 ملزمان ریکی اور باقی 2 فائرنگ کرنے پر مامور تھے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ اسلام آباد میں علامہ مسعود الرحمان کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں انہیں کی جان چلی گئی تھی۔