سپریم کورٹ نے پیر 8جنوری 2024 تا جمعہ 12جنوری 2024 کے دوران ایک ہفتہ میں (سی ایم ایز) کے علاوہ 560 کیسز نمٹائے ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پیر 8جنوری 2024 تا ہفتہ 13جنوری 2024 کے دوران 481 نئے کیسز قائم کئے گئے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز صاحبان کیسز کو نمٹانے کے لیے پرعزم رہے ہیں تاکہ بیک لاگ کو ختم کیا جاسکے۔
عدالت عظمیٰ کے جج صاحبان کیسز کی زیادہ سے زیادہ سماعت جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ بیک لاگ کو کم سے کم کرنے کے ساتھ ساتھ سائلین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔