نگراں حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن کافیصلہ کرلیا۔
ضلعی سطح پر بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کےلئے انفورسمنٹ کمیٹیاں بنا دی گئیں۔ کمیٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈ کوارٹر، ریونیو، اسٹنٹ کمشنرزاورلیسکوارکان شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ تمام ذرائع استعمال کرکے بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے، بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن متعلقہ اسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ہو گا، تمام علاقوں کا سروے کرکےغیرضروری کھمبے اور بجلی ذرائع ختم کیے جائیں۔
دوسری جانب نگراں وزیر اعظم کی ہدایت پر پشاور میں پیسکو نے بھی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ سی ای او پیسکو نے بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ترجمان پیسکو کے مطابق بجلی چوری کے خاتمے کے لیے پیسکو کی جانب سے ٹاسک فورسز کی تشکیل دیدی گئی، بجلی چوری کا نقصان عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے، بجلی چوروں پربھاری جرمانے اور ایف آئی آرز بھی درج کرائی جا رہی ہیں۔