مہنگائی نے لوگوں کاجینا دوبھرکردیامرغی کاگوشت چھ سوروپے جبکہ انڈوں کاریٹ چارسوروپے درجن ہوگیا،غریبوں کیلئے جسم وجاں کارشتہ برقراررکھنا مشکل ہوگیا۔
روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہوگئی ہےسبزیوں ،پھلوں ،دالوں کےبعد مرغی کاگوشت بھی مہنگا ہوگیا ہےقیمت چھ سوروپے فی کلو تک جاپہنچی ہےپریشان حال
لوگ کہتےہیں بچوں کوکھانا بھِی نہیں دے سکتےکوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے۔
سردی کےموسم میں انڈوں کاریٹ بھی آسمان سےباتیں کرنے لگا ہےانڈوں کی قیمت فی درجن 400 روپے تک پہنچ گئی ہے
شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہےکہ مرغی مافیا کو کنٹرول کیا جائے اور عام آدمی کو سستے داموں اشیاضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔