شمالی وسطی امریکی ریاستوں میں ریکارڈ برفانی طوفان سے بارہ امریکی ریاستوں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔
شدیدبرفباری کےباعث لاکھوں افراد بجلی سےمحروم ہیں،جبکہ ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے،ملک بھر میں 2000 سے زائد پروازیں معطل کرنا پڑیں، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔
کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی پنتالیس ڈگری سینٹی تک گر گیا،ریاست آئیووا میں 10 انچ برف باری ہوئی،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ برف باری انسانی زندگی کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب کینیڈا کے مغربی علاقوں میں بھی شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے،سخت سردی سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا،سائبیریا میں درجہ حرارت منفی 52 تک نیچے آگیا۔