عام انتخابات میں حصہ لینے کےلیے تقریباً تمام بڑے سیاسی جماعتوں نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور اس دوران دلچسپ انتخابی مقابلوں کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے نشست این اے 130 لاہور میں نواز شریف کا یاسمین راشد سے ٹاکرا ہوگا جبکہ این اے 123 میں شہباز شریف اور افضال عظیم کا مقابلہ ہوگا۔ این اے 117 میں عبدالعلیم خان اور پیپلز پارٹی کے شاہد عباس آمنے سامنے ہوں گے۔
این اے 127 سے بلاول بھٹو اور ن لیگ کے عطا تارڑ مدمقابل ہوں گے۔ این اے 122 میں سعد رفیق اور لطیف کھوسہ میں مقابلہ ہوگا۔ این اے 128 میں آئی پی پی کے عون چوہدری اورپی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجا میں میچ پڑے گا۔
این اے 148سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کومسلم لیگ ن کے احمدحسین دیہڑ کا چیلنچ درپیش ہوگا۔ پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر کی این اے 149 میں جہانگیر ترین سے ٹکر ہوگی۔
این اے 228 میں خالد مقبول صدیقی اور پیپلز پارٹی کے محمد حسن خان میں ہوگا مقابلہ ہوگیا جبکہ این اے 241 میں فاروق ستار اور خرم شیر زمان میں جوڑ پڑے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر بونیر سے قسمت آزمائیں گے۔
این اے33 نوشہرہ میں شاہ احد پرویزخٹک کیخلاف میدان میں اتریں گے این اے44 ڈی آئی خان میں فضل الرحمان اور فیصل کریم کنڈی مدمقابل ہوں گے جبکہ این اے264 پراخترمینگل اور نوابزادہ جمال رئیسانی آمنے سامنے آگئے۔
این اے165 بہاولپورمیں مسلم لیگ ق کے طارق بشیرکا پی ٹی آئی کے بشارت رندھاوا سے ٹاکرا ہوگا۔
این اے 56میں شیخ رشید اورمسلم لیگ ن کے حنیف عباسی آمنے سامنے ہوں گے۔ این اے25 چارسدہ میں اے این پی کے ایمل ولی خان اورپی ٹی آئی کے فضل محمدخان آمنے سامنے ہوں گے۔