پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی شادی میں شرکت کر کے زبانی تکرار سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے ہاتھوں سسنسی خیز مقابلے میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان اختلافات کی افواہیں زیر گردش تھیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سری لنکا سے شکست کے بعد شاہین اور بابر کے درمیان ڈریسنگ روم میں زبانی تکرار ہوئی تھی۔
بابر اعظم شاہین شاہ آفریدی کی بارات میں شرکت کے لیے دبئی سے خصوصی طور پر کراچی پہنچے۔
اس مبارک موقع پر پاکستانی کپتان شاہین اور سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو گلے بھی ملے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شاہین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور ایکس پر بابر کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔ شاہین نے بابر کے ساتھ اختلافات کی افواہوں پر پانی پھیر دیا
شاہین آفریدی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے وہ کپتان کے ساتھ بیٹھ کر شطرنج کھیل رہے ہیں۔
family ❤️ pic.twitter.com/VjKAFOTIE5
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) September 19, 2023
خیال رہے کہ حال ہی میں سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو آل راؤنڈر شاداب خان کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔