پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مخالفین پر جملے کسنا مہنگا پڑ گیا ، اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے کھلاڑیوں کی دھلائی کرڈالی ۔
افغان حکومت کی دعوت پر دورہ کابل مکمل کرکےمولانا فضل الرحمٰن وطن واپس پہنچے تو اسلام آباد ائرپورٹ پر پی ٹی آئی کارکنان نے سربراہ جے یو آئی پر فقرے کسے نعرے بازی شروع کردی۔
جس پر پارٹی قائد کے استقبال کیلئے پہنچنے والے جے یو آئی کارکنان مشتعل ہو گئے اور پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔جے یو آئی کے سینئر کارکنان نے اس موقع پر بیچ بچاؤ کروا کے پی ٹی آئی کارکنان کی درگت بننے سے بچا لی ۔