پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے عام انتخابات2024 کیلئے قومی اسمبلی کی ٹکٹوں کی فہرست جاری کر دی
پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے زیادہ تر حلقوں میں ٹکٹ تقسیم کرنے کے بعد امیدواروں کی فہرست کا اعلان کر دیا کئی حلقوں میں ابھی تک امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا۔
National Assembly - List of PTI Candidates GE2024 by nsb.taurusian on Scribd
این اے 65 گجرات، این اے 69 منڈی بہاؤ الدین سے پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں ہےاین اے 74 سیالکوٹ، این اے 82 سرگودھا، این اے 94 کا فیصلہ بھی مؤخر کیا گیا ہےگوجرانوالہ ضلع کی 5 میں سے صرف ایک نشست پر پی ٹی آئی ٹکٹ جاری کیا گیا۔
82سرگودھا سے پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں ہے94 چنیوٹ میں سے بھی پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں ہیں فیصل آباد سے 97،101 اور 102 میں بھی پاکستان تحریک انصاف کا کوئی امیدوار نہیں ہے105 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھی کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔ 111 ننکانہ صاحب سے بھی کوئی امیدوار نہیں ہے۔
115 شیخوپورہ ،117 لاہور،119 لاہور ،120 لاہور، 125 لاہور، 131 قصور،132،140 پاکپتن،142 ساہیوال، 144،145،146 خانیوال، 186 ڈیرہ غازی خان سے کوئی امیدوار نہیں ہے۔
سندھ کے حلقوں میں190 جیکب آباد،199 گوٹکی، 205 نوشہرو فیروز،247 کراچی ،256 خضدار،261 سہراب سے پی ٹی آئی نے کوئی امیدوار کھڑے نہیں کئے۔
پاکستان تحریک انصاف نے کے پی سے کوئی حلقہ خالی نہیں چھوڑا اور سندھ سے بھی کئی حلقوں میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہیں کیا پنجاب سے کافی تعداد میں حلقوں کے امیدواروں کی فہرست جاری نہیں کی گئی۔