چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا "بَلے" کا نشان نہ ملا تو پلان بی موجود ہے۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہرعلی خان نے میڈیا سےگفتگو کے دوران کہا کہ چیف جسٹس اور عدلیہ سے اپیل ہےکہ سازش ناکام بنائیں،100 فیصد یقین کے "بَلے" کا انتخابی نشان ملے گا۔
ہم نے آئین نہیں بنایا ہم آٸین کی تشریح کرتے ہیں، چیف جسٹس
پی ٹی آئی رہنما نےمزیدکہا پاکستان تحریک انصاف نےٹکٹس جاری کرنا شروع کردیئے ہیں، کسی بھی وقت ویب سائٹ پراپ لوڈ کردیں گے،آئین و قانون کے مطابق چلیں گے تو انشااللہ "بَلا" ملےگا۔
دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے انتخابی نشان سےمتعلق پشاورہائیکورٹ کےفیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم نے آئین نہیں بنایا ہم آٸین کی تشریح کرتے ہیں۔