مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف سے منحرف ہو کر پارٹی میں شامل ہونے والے تمام 10 رہنماوں کو عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف چھوڑ کر پارٹی میں شامل ہونے والے راجہ ریاض کو فیصل آباد کے حلقہ این اے 104 ، رحیم یار خان کے حلقہ این اے 169 سے سید مبین، بہاولپور کے حلقہ این اے 166 سے سید سمیع الحسن گیلانی ، مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 176 سے سید باسط بخاری ، این اے 178 سے عامر گوپانگ ، ملتان کے حلقہ این اے 148 سے احمد حسین، این اے 153 سے رانا قاسم نون ، این اے 189 راجن پور سے ریاض مزاری ، این اے 160 بہاولنگر سے عبدالغفار ووٹو اور این اے 96 جڑانوالہ سے ملک نواب شیر وسیر شامل ہیں ۔
یاد رہے کہ این اے 96 سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چوہدری بھی پارٹی ٹکٹ کے امیدوار تھے لیکن نوازشریف نے دونوں سے ملاقات کے بعد فیصلہ نواب شیر وسیر کے حق میں سنایا ہے ۔