بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نرگس فخری نےاپنےایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میرے والد پاکستانی تھےجو کافی عرصے پہلےانتقال کرگئے تھےاورمیری والدہ چیک ریپبلک سےہیں جبکہ میں امریکا کے شہر نیویارک میں پیدا ہوئی تھی۔
بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا انٹرویومیں کہنا تھا کہ والدین کا تعلق مختلف ممالک اورثقافتوں سےہو تو بچےالجھن کا شکاررہتے ہیں،میں 2 سال پہلے اپنی زندگی کےبارے میں سوچتی رہتی تھی کہ وہ کون ہیں اور ان کی زندگی کا مقصد کیا ہے۔
انہوں نےکہاکہ ایسےبچےجن کےوالدین کامختلف ثقافتوں سےتعلق ان کی زندگی میں ایساوقت ضرورلاتا ہےجب وہ مختلف ثقافتوں کےدرمیان الجھ جاتے ہیں اور اپنی حقیقت جاننے کےلیےبےچین ہوتےہیں کہ وہ کون ہیں؟ ان کی پہچان کیا ہے؟۔
اداکارہ نے بھارت میں رہنے کے تجربے کے بارے میں بتایا کہ ایسے ملک میں رہنا مشکل ہوتا ہےجہاں کےلوگ آپ کی زبان کو نہ سمجھ سکیں اور آپ کو بھی وہاں کی زبان نہ آتی ہو۔
امریکی شہر نیویارک میں پیدا ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے 16 سال کی عمر میں امریکامیں اپنے کیریئرکا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا۔وہ 2010 میں ممبئی چلی گئی تھی،اس کے بعد بالی ووڈ میں فلم ’راک سٹار‘ سے ڈیبیو دیا جبکہ پاکستان کےکئی برانڈز کےاشتہارات میں بھی نظر آچکی ہیں۔