استحکام پاکستان پارٹی کی لاہور میں بھی مقبولیت بڑھنے لگی، لاہور سے ایک اور امیدوار نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا، میاں جنید ذوالفقار پی پی 145 سے امیدوار ہیں۔
لاہور کے حلقہ پی پی 145 سے امیدوار میاں جنید ذوالفقار نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
جنید ذوالفقار نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی حلقہ این اے 117 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
پی پی 145 این اے 117 کی صوبائی اسمبلی کی نشست ہے۔ میاں جنید ذوالفقار کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان سیاست نہیں بلا امتیاز عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
عبدالعلیم خان نے میاں جنید ذوالفقار کی پارٹی میں شمولیت پر ان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ الیکشن میں لوگوں کی خدمت کا عزم لے کر عوام کے پاس جائیں گے، کم ترقی یافتہ علاقوں کا بھی جدید سہولیات پر برابر کا حق ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آکر ہر شہری کو تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولیات دیں گے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کےعہدیدار اور بلدیاتی رہنما عاطف گجر نے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔