پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کےعہدیدار اور بلدیاتی رہنما عاطف گجر نے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
شمالی لاہور سے پی ٹی آئی کی ایک اور اہم وکٹ گر گئی، تحریک انصاف کےعہدیدار اور بلدیاتی رہنما عاطف گجر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما عاطف گجر نے پارٹی کو خیر آباد کہہ کر آئی پی پی میں شمولیت کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کیا۔
عاطف گجر کی جانب سےاپنے ڈیرے پراستقبالیے کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں آئی پی پی کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی شعیب صدیقی کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
شعیب صدیقی نے عاطف گجر کی دعوت پر یو سی 165 گھوڑے شاہ کا دورہ بھی کیا ۔
عاطف گجرکا کہنا تھا کہ آٹھ فروری تک عبدالعلیم خان اور آئی پی پی کی ٹیم بن کر دن رات محنت کریں گے۔