امریکی سفارتخانے نے پاکستانیوں کی جانب سے دی جانے والی ویزا درخواستیں جلد از جلد نمٹانے کیلئے کوششیں تیز کر دیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستوں کو نمٹانے کے لیے کوشاں ہیں ، ویزا اپائنٹمنٹ انتظارکی مدت میں کمی لانے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں ۔
سفارتخانہ کے مطابق نان امیگرنٹ ویزا کیلئے ہزاروں درخواستوں پر عمل درآمد تیزکر دیا گیا ہے ، آئندہ سال کیلئے طے شدہ اپائنمنٹس کی مدت کم کرکے اسی سال مقرر کی جارہی ہیں ۔
امریکی سفارتحانے نے کہا ہے کہ دس ہزارسے زائد درخواست گزاروں کو یہ اطلاع جلد از جلد موصول ہوگی، اُن میں سے بعض افراد کی اپائنٹمنٹ اگلے ہفتے سے ہی طے ہو سکتی ہیں ۔