پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کو عام انتخابات 2023 میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔
ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں لاہور کے حلقہ این اے 130 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ عمران خان کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج
ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے یاسمین راشد کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
ریٹرننگ افسر کی جانب سے فیصلہ دیا گیا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے گئے۔
لازمی پڑھیں۔ انتخابی نشان کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر یاسمین راشد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے کاغذات منظور ہو چکے ہیں۔