ملک میں شدید سردی کی لہر جاری ہے میدانی علاقوں میں دھند جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوئی اور اسکردو میں درجہ حرارت منفی آٹھ تک گر گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید دھند اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیاہےشمالی علاقوں میں برفباری ہوئی ۔
پنجاب،بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے مسلسل دھند کی لپیٹ میں رہے شمالی بلوچستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی آٹھ ریکارڈ کیا گیا۔