وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےبغیر لائسنس موٹر سائیکل اور کارسواروں کو ریلیف دیتے ہوئے بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لائسنس فیس میں اضافے کو ایک مرتبہ پھر موخر کر دیاہے ، منصوبے کےمطابق لائسنس فیس میں اضافے کا اطلاق آج سے ہونا تھا لیکن اسے ایک مرتبہ پھر سے سے 16 جنوری تک موخر کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری کم فیس میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں ۔
محسن نقوی نے بغیر لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ اگر وہ لائسنس نہیں بنوائیں گے تو انہیں قوانین کی خلاف ورزی پر جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے ۔
لائسنس دفاتر پر عوام کے رش کے باعث بہت سے لوگ اب بھی لائسنس بنوانے کا انتظار کر رہے ہیں جس کے پیش نظر وزیراعلیٰ نے فیس میں اضافے کے اطلاق کو وقتی طور پر روک دیاہے ۔