پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کے کیس کی کل سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے لیول پلیئنگ فیلڈ کیس میں وکیل پی ٹی آئی کی استدعا پر بلے کے نشان کا کیس 10 جنوری کو مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔
قبل ازیں 4 جنوری کو پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ تحریک انصاف کو تنہا کیا جا رہا ہے، امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلاواپس دلانے کیلئے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے۔