سال 2019 میں کورونا وبا نے پوری دنیا کو بدل کر رکھ دیا،جس کے بعد دنیا کےبشتر ممالک نےلاک ڈاون جیسےسخت اقدامات اُٹھائے،لاک ڈاون کے نفاذ سے لوگ گھروں میں محدود تو ہوئے ساتھ ہی روز بے روز گار بھی ہوگئے۔
کورونا وبا کےدوران سوشل میڈیا کا استعمال بڑھ گیا،تو اسی دوران کئی لوگوں نے فارغ وقت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنےصلاحیتوں کو سوشل میڈیا صارفین کیساتھ شیئر کرنا شروع کردیا جس سے انہوں نے خوب شہرت حاصل کی۔
یہاں ہم بات کررہے ہیں لاک ڈاون میں اپنے فن کی بدولت شہرت حاصل کرنیوالی برطانیہ کی 24 سالہ آرٹسٹ مائسی میٹلڈا جس نےکتاب کے فارایج پر خوبصورت شہکار تخلیق کرڈالے،جنہیں سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر ان کے ہاف ملین سے زیادہ فالور زہو چکے ہیں، میڈیا رپورٹ کےمطابق مائسی اپنی دکان پر پینٹ کردہ کتابیں 90 ڈالر اور 1,300 ڈالر کے درمیان فروخت کرتی ہے۔لیکن یہ معلومات 3 سال پرانی ہے۔ اب ان پینٹیگز کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔