خالصتان کے حامی گروپ سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) نے ریفرنڈم سے قبل سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں 28 جنوری کو خالصتان کی آزادی کیلئے منعقد ہونے والے ریفرنڈم کے سلسلے میں سکھ فار جسٹس نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔
خالصتان کے حامی گروپ نے بھارت سے آئی ہوئی این آئی اے کی ٹیم کے سان فرانسسکو میں انڈین قونصلیٹ کے دورے کے موقع پر سکھ فار جسٹس کا احتجاج کیا گیا، سکھوں نے بھارتی قونصلیٹ کا محاصرہ کرلیا، سینکڑوں سکھ گاڈیوں کی ریلی کے ذریعے احتجاج کرنے بھارتی قونصلیٹ پہنچے تھے۔
ریلی میں شامل ایک فلوٹ پر مقتول اندرا گاندھی کے ساتھ انھیں قتل کرنے والے سکھوں کی تصاویر بھی نمایاں تھیں۔
#SanFrancisco prepares for #Khalistan independence vote on Jan 28!
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 9, 2024
Pro-Khalistan Sikh for Justice initiated political activities ahead of the referendum, staging protests during an #NIA team visit.
Hundreds of SFJ activists took part in the blockade and the rally.#SamaaTV pic.twitter.com/K2S2GhxvBK
سکھ رہنما گرپرونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارت ایک عرصہ سے سکھوں کو آزادی کے حصول سے روکنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، مودی نے کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کی نئی لہر کو ہوا دی ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ سکھوں نے ہمیشہ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا جواب دیا ہے، تشدد ہمیشہ تشدد کو ہی جنم دیتا ہے۔ سکھوں نے اپنے آزاد وطن کے حصول کیلئے بُلٹ کی بجائے بیلٹ کا انتخاب کیا ہے۔