فرانس کی وزیراعظم الزبتھ بورن نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، تاہم وہ نئے وزیر اعظم کی تعیناتی تک الزبتھ بورن عہدےپر رہیں گی۔
فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم الزبتھ بورن نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، الزبتھ بورن نے آج حکومت کا استعفیٰ صدر کو پیش کیا، جنہوں نے اسے قبول کر لیا۔
فرانسیسی صدرایمانوئیل میکرون نے ایک ایکس ( ٹویٹر) پوسٹ میں کہا کہ الزبتھ بورن کی فرانس کے لئے خدمات قابل تعریف کرتے ہوئے قومی کیلئے ہر روز مثالی کام کرنے پر الزبتھ بورن کا شکریہ ادا کیا۔
Madame la Première ministre, chère @Elisabeth_Borne, votre travail au service de notre Nation a été chaque jour exemplaire. Vous avez mis en œuvre notre projet avec le courage, l’engagement et la détermination des femmes d’État. De tout cœur, merci. pic.twitter.com/G26ifKfKzj
— Emmanuel Macron (@EmmanuelMacron) January 8, 2024
یاد رہے کہ صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنی صدارت کو ایک نئی تحریک دینے کی کوشش میں کابینہ میں ردوبدل کر رہے ہیں۔ یہ 2023 کے سیاسی بحرانوں کی وجہ سے پنشن کے نظام اور امیگریشن قوانین کی انتہائی متنازعہ اصلاحات کے بعد سامنے آیا۔
واضح رہے کہ الزبتھ بورن کومئی 2022 میں فرانسیسی وزیر اعظم مقرر ہوئی تھیں، اور وہ فرانسیسی تاریخ میں صرف دوسری خاتون وزیر اعظم تھیں۔ اور اب وہ نئے وزیر اعظم کے آنے تک نگراں وزیر اعظم کے طور پر کام کریں گی۔