نگراں وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے اجلاس کے دوران کہا کہ ریلوے کا آن لائن فیول مانیٹرنگ سسٹم انسٹالیشن کے لیے تیار ہے اور 10 جنوری سے فعال ہو جائے گا۔
نگراں وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کا کہنا تھا کہ اس نظام کا نفاذ بہتر آپریشنل کارکردگی، ریئل ٹائم فیول ٹریکنگ، اور خاطر خواہ مالی بچت دیگا جس سے ریلوے کے انتظام کے ساتھ ساتھ کارکردگی کے دائرے میں جدت اور تاثیر کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ملاقات میں ریلوے بزنس پلان اور ریونیو بڑھانے کے آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔