حکومت پنجاب کی ہدایات پر برفباری کا سیزن شروع ہوتے ہی مری انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہوگئے۔
مری انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برفباری کا سیزن شروع ہوتے ہی مری انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ اداروںہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔آئندہ ہفتے دھند اورسردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات
انتظامیہ کےمطابق محکمہ ہائی وے نے بھی برفباری سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔شاہراہوں سے برف کی صفائی کےلیے 16مشینیں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔کوئٹہ،بلوچستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ جاری
بیان کے مطابق برف کی صفائی کیلئے کیمیکل اورنمک کےچھڑکاؤ کی گاڑیاں اوراسٹاف بھرتی کرلیاگیا،برف صاف کرنے والی گاڑیوں کو فسلیٹیشن سینٹرز پہنچا دیا گیا ہے۔