ملک بھر میں آر اوز کے لیے الیکشن منیجمنٹ سسٹم فعال ہوگیا۔ ریٹرننگ افسران نے الیکشن منیجمنٹ سسٹم پر کام شروع کردیا۔
الیکشن کمیشن کو امیدواروں کی حتمی فہرست بذریعہ ای ایم ایس ملے گی۔ 99 فیصد دفاتر کو انٹرنیٹ ڈیوائسز فراہم کردی گئیں۔ آر اوز الیکشن شیڈول کا آخری مرحلہ ای ایم ایس کی مدد سے مکمل کریں گے۔ امیدواروں کے کوائف کی پی ڈی ایف کاپی تمام آر اوز کے پاس دستیاب ہوں گی۔
ملک میں 8 فروری کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹییشنز کی ابتدائی فہرستیں بھی جاری کردیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے انتخابی حلقے کے حساب سے ابتدائی پولنگ اسٹیشنز کی لسٹیں شائع کی جا چکی ہیں، ابتدائی پولنگ لسٹ پر حلقے کا کوئی بھی امیدوار یا ووٹر اعتراض یا تجاویز جمع کرواسکتا ہے، 12 سے 17 جنوری کے دوران ڈی آر اوز ان اعتراضات یا تجاویز پر فیصلہ دیں گے، پولنگ اسٹیشنز کی حتمی فہرست عام انتخابات سے 15 روز قبل آویزاں کی جائے گی۔