افغانستان ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی پھیلانے کا ذریعہ بن رہا ہے۔ پاکستان کو کالعدم ٹی ٹی پی سے خطرات کا سامنا ہے تو اب ایران بھی داعش کے ساتھ نمٹ رہا ہے۔
عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق سی آئے اے نے تصدیق کی ہے کہ داعش افغانستان، ایران کے شہر کرمان میں خودکش دھماکوں کی ذمہ دار ہے۔
طالبان کا میڈیا ونگ کرمان حملوں کو ایران کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش کے طور پر بھی پیش کرتا رہا اور اسے اسرائیل کے قبضے کے خلاف ایران کی فلسطین نواز خارجہ پالیسی کے موقف سے جوڑتا رہا۔
افغان طالبان المرصاد کے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے الزام تراشی کے لیے تین الگ الگ بیانیے جاری کر رہا ہے۔ طالبان کا میڈیا ونگ کرمان حملوں کو ایران کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش کے طور پر بھی پیش کرتا رہا۔
المرصاد نے ایران پر الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ افغان حکومت نے داعش کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔ منٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ایران میں ہونے والے بم دھماکوں میں داعش کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں تقریباً 100 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔
منٹ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان علاقائی استحکام کو متاثر کرنے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے، افغانستان سے پھیلنے والی دہشت گردی پورے خطے کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ افغانستان کے ہمسایہ ممالک اس دہشت گردی کے اثرات کا مسلسل شکار ہو رہے ہیں۔
افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پورے خطے کو غیر مستحکم کرنے اور غیر یقینی اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔