خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) کے ضلع بنوں میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا گیا۔
کے پی پولیس کے مطابق بنوں کے علاقہ والی نور جانی خیل میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
حکام نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔