موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے تاہم کراچی میں بھی سرد موسم آتے ہی خشک میوہ جات مزید مہنگے ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سرد موسم آتے ہی خشک میوہ جات مزید مہنگے ہوگئے کراچی کی ایمپرس اور لی مارکیٹ میں خشک میوا جات ہر کسی کی پہنچ سے دور ہوگئے مٹھی بھرڈرائے فروٹ خریدنے کےلئے ہزاروں روپے درکار ہیں، قیمتوں میں اضافے سے جہاں خریدار پریشان ہیں تو دکاندار بھی کاروبار میں مندی کا شکوہ کررہے ہیں۔
تاجروں کے مطابق گزشتہ سال کے نسبت قیمتوں میں 30 سے 35 فیصد تک کااضافہ ہوا ہے جس کے باعث سیل میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں اخروٹ 700 سے 1400، بادام 2400، خوبانی 1400، کاجو 3200، پستہ 3000، چلغوزہ 15000 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔