ملک میں سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر44.13 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں 4.971 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.449 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 44.13 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقداری لحاظ سے سونے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر56.33 فیصدکی کمی ہوئی، جولائی اوراگست میں 102 کلوگرام سونا درآمدکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 65 کلوگرام تھا۔
اعداد وشمار کے مطابق اگست 2023 میں 2.985 ملین ڈالرمالیت کاسونا درآمدکیاگیا جوگزشتہ سال اگست کے 2.426 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 23.02 فیصد زیادہ ہے، مقداری لحاظ سے اگست میں 52 کلوگرام سونے کی درآمدریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اگست میں 49 کلوگرام تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں سونے کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر50.30 فیصدکی نموہوئی، جولائی میں 1.986 ملین ڈالرمالیت کے سونے کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھی جواگست میں بڑھ کر2.985 ملین ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں منگل کو سونے کی قیمتیں دو ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رہیں۔ اسپاٹ گولڈ میں 0.1 فیصد کی معمولی کمی ہوئی، جو 1930.39 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوئی جبکہ یو ایس گولڈ فیوچرز میں 0.1 فیصد کی معمولی کمی کے بعد 1951 اعشاریہ 60 ڈالر فی اونس پر طے ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ کے برعکس سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل کو نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 203.76 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا جو پیر کو کاروبار کے اختتام پر سونے کے نرخ 203.43 ریال ریکارڈ کیےگئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 232.87 ریال، 22 قیراط ایک گرام 213.47 اور 18 قیراط 174.65 ریال رہی ہے۔21 قیراط آٹھ گرام کی گنی۔ 1,956.13 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,049.28 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی2,235.58 ریال اورایک کلوگرام سونا 234,502.56 ریال میں دستیاب رہا۔