رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کبھی بلا چھین لیتا ہے ،کبھی امیدواروں کونااہل کردیتاہے ،تو کبھی بانی چیئرمین پر توہین کا کیس بنا دیتا ہےالیکشن کمیشن کے ارکان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےتحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا کہ آرٹیکل6ہر اس شخص کےلئےہےجو آئین کوپامال کرتاہے،آئین کی پامالی کی اجازت الیکشن کمیشن کوہےنہ سپریم کورٹ کو ، لہٰذا الیکشن کمیشن کے ارکان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔
شیر افضل مروت نے کہا پرویزمشرف پر آرٹیکل 6 لگا، تو کیا یہ پرویز مشرف سے زیادہ طاقتور ہیں؟میں دھمکیاں نہیں دیتا بلکہ اس پر عمل کرتا ہوں۔