محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر 12 سے 15 جنوری کے دوران سردترین موسم کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہیں، موسم کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، معمول کے مطابق ماہ جنوری سرد ترین مہینہ ہوتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ ان بے بنیاد خبروں کو نظر انداز کریں۔
دوسری جانب لاہور کا موسم شدید سرد ہوگیا اور درجہ حرارت مزید گرگیا، شہر میں دھند کے ساتھ ساتھ اسموگ کا بھی راج ہے۔
لاہور میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد درجہ حرارت مزید گر گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 5 اور زیادہ سے زیادہ 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 195 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھِی بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔