پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے متحدہ قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
نجیب ہارون نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال سے ملاقات میں ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔ نجیب ہارون پاکستان انجینئرنگ کونسل کےموجودہ چیئرمین بھی ہیں۔
یاد رہے کہ 22 جولائی 2023 کو نجیب ہارون نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، ایک بیان میں نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ میری 27 سال سیاسی جدوجہد رہی ہے، 9 مئی کے واقعے نے پاکستان کے امیج کوخراب کیا، ان واقعات نے ہماری سیاست کو بھی تقسیم کیا۔
نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ 16 اپریل 2020 کو میں نے مشکل فیصلہ کرتے ہوئے اسمبلی سے استعفیٰ دیا،18مارچ 2022 کو میں نے میڈیا کے سامنے وزیراعظم کو کرسی چھوڑنےکا مشورہ دیا تھا۔