گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے آئین کے آرٹیکل 128 کی شق (01) کے تحت سرکاری ملازمین ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا۔
ترمیمی آرڈیننس میں سرکاری ملازمین کی پینشن سے متعلق شق میں ترمیم کی گئی ہے۔ آرڈیننس کے تحت کنٹریبیوشن پینشن اسکیم کے تحت حکومت اور سرکاری ملازم دونوں پینشن اکاؤنٹ میں حصہ ڈالیں گے۔ یہ رقم پینشن فنڈ میں سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ تک انویسٹ کی جائے گی۔
ریٹائرمنٹ پر پینشن فنڈ میں جمع کی گئی رقم کو دوبارہ انویسٹ کرکے سرکاری ملازم کی ماہانہ پینشن کی ادائیگی کی جائے گی۔ متعین کردہ کنٹریبیوشن پینشن سکیم کا اطلاق آرڈیننس کی جاری کردہ تاریخ یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہوگا۔