ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 5 جنوری کو مزید ایک ہزار سے زائد افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، گزشتہ روز اپنے وطن واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں میں 275 مرد، 198 خواتین اور 531 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 47 گاڑیوں میں 82 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 5 جنوری مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔
🌐 Update on #AfghanRepatriation: The repatriation of #illegalAfghans continues as 275 men, 198 women, and 531 children voluntarily returned to #Afghanistan from #Pakistan on January 5.
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 6, 2024
To date, 460,188 illegal #Afghans have left #Pakistan.#SamaaTV pic.twitter.com/tyyP5w48Z8
واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔