انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 27 پیسے سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 27 پیسے (0.10 فیصد) کمی ہوگئی۔
مرکزی بینک کے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ڈالر 281.67 روپے سے کم ہو کر 281.40 روپے پر آگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/k74PzB1qSR#SBPExchangeRate pic.twitter.com/fSUIIFvF7g
— SBP (@StateBank_Pak) January 5, 2024
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 37 پیسے کی کمی کے بعد 281 روپے 30 پیسے پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، نئے سال کے پہلے ہفتے میں ڈالر 46 پیسے سستا ہوچکا ہے۔