ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر فی اونس کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 17 ہزار روپے ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق دس گرام سونے کا نرخ 1028روپے کم ہوکر ایک لاکھ 86 ہزار 43 روپے پر آگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 9 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 48 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 58 ڈالر فی اونس ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فی تولہ چاندی 2660 اور دس گرام 2280.52 روپے پر برقرار ہیں، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 23.03 ڈالر ہیں۔