پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.05 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 294.90 روپے کی سطح پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/F9zIthpsBr#SBPExchangeRate pic.twitter.com/cxseTCqdgS
— SBP (@StateBank_Pak) September 19, 2023
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 295.95 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی آئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہونے کے بعد 296 روپے کا ہوگیا۔
ماہرین کے مطابق کرنسی کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے باعث امریکی کرنسی کی قدر میں کمی ہو رہی ہے۔