بھارتی فلم انڈسٹری ( بالی ووڈ ) کے معروف اداکار منوج باجپائی نے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
بھارت میں عام انتخابات رواں سال اپریل اور مئی کے دوران ہوں گے اور انتخابات سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی بھی الیکشن میں حصہ لیں گے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی میڈیا سے منسلک ایک اکاؤنٹ کے ذریعے بھی یہ خبر شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ ’’ منوج باجپائی کا مغربی چمپارن کے حلقہ سے اپوزیشن اتحاد کے امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑنے کا امکان ہے ‘‘۔
پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ ’’ مخالف امیدوار سے قطع نظر بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) اس حلقہ سے جیتے گی ‘‘۔
تاہم، منوج باجپائی نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے مذکورہ پوسٹ کو ری پوسٹ کیا اور اپنے رد عمل میں اس دعوے کی بھی تردید کی۔
Achcha ye bataiye ye baat kisne bola ya kal raat Sapna aaya ? Boliye boliye! https://t.co/8pIbjoxrGR
— manoj bajpayee (@BajpayeeManoj) January 4, 2024
منوج نے اپنے رد عمل میں کہا کہ ’’ اچھا یہ بتائیے، یہ بات کس نے بولی ؟ یا گزری ہوئی رات کوئی خواب آیا تھا ؟۔