پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی الیکشن ٹریبونل سے ریلیف لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، ٹریبونل نے انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 عمر کوٹ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے وہ اہم رہنما جن کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے
الیکشن ٹریبونل نے سابق ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کے بھی این اے 214 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں۔
علاوہ ازیں ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے 238 سے حلیم عادل شیخ کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔