پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلےکاروباری سیشن کامثبت اختتام ہوا،100 انڈیکس 195پوائنٹس بڑھکر64834 پوائنٹس پربند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج کے آغاز میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔دن کے آغاز کاروباری ہفتے کے چوتھے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ہے،جہاں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھکر 64890 پوائنٹس پرپہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز انڈیکس 64 ہزار 639 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب امریکی کرنسی ڈالر کےمقابلے میں پاکستانی روپےکی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کی قدر میں 37 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 37 پیسے کی کمی کے بعد 281 روپے 30 پیسے پر آگیا ہے۔
یاد رہےکہ جمعرات کے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔